سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ امن جرگہ اور تاجر برادری نے ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج لانے اور عوام کو دکھانے کا مطالبہ کردیا ، پولیس سٹیشن خوازہ خیلہ میں ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ سے تاجر برادری کے وفد اور جرگہ اراکین نے طویل میٹنگ کی ، جس میں اس بات پر اصرار کررہے تھے کہ اگر ایس ایچ او پولیس سٹیشن مدین اور تھانہ دار نے جرگہ اراکین پر تشدد نہیں کیا ، تو پھر وہاں پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج نکال کر اس کو میڈیا ، عوام اور پولیس دیکھیں اس میں اگر تشدد ثابت نہ ہوا تو پھر اپ ہم پر ایف ائی ار درج کردیں، یہ میٹنگ کافی طویل ثابت ہوئی، انہوں نے کہا کہ مدین پولیس ہمارے ساتھ بلکل تعاون نہیں کررہی کئی مرتبہ ڈی پی او سوات نے واضح ہدایات ان کو کی تھی خوازہ خیلہ کے تاجر برادری کا مسئلہ حل کیا جائے تاہم وہ ہر وقت ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا، گزشتہ روز جب اس خائستہ باچا کے پاس جرگہ کیلئے جارہے تھے تو ہم پولیس سٹیشن ائے تھے، ایس ایچ او نے ہی کہا تھا کہ اپ جائیں خائستہ باچا اگر گھر پر موجود ہے تو مجھے اطلاع کردیں میں اس کو گرفتار کردونگا، لیکن گرفتاری تو دور کی بات انہوں نے امن کمیٹی کےرکن کو قتل کردیا، انہوں نے کہا کہ جب تک ایس ایچ او ، تھانہ دار پر ایف ائی ار درج نہیں ہوگی، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
1,940 total views, 2 views today