مینگورہ ، میونسپل کمیٹی مینگورہ نے باؤلے کتوں کیخلاف مہم شروع کردیا ، مینگورہ سٹی کے مختلف علاقوں میں درجنوں باؤلے کتوں کا خاتمہ کردیا گیا ، میونسپل کمیٹی مینگورہ کے حدود میں جہاں بھی باولے کتوں کے بارے عوام کو شکایات ہو تو میونسپل کمیٹی سے رابطہ کریں، تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر میونسپل کمیٹی مینگورہ نے باؤلے کتوں کیخلاف مہم کا آغاز کردیا ہے
گزشتہ روز مکان باغ ، امانکوٹ اور دیگر علاقوں میں زہریلی دوا کے ذریعے درجنوں باؤلے کتوں کا خاتمہ کردیا گیا ، انسپکٹر محمد سیراج کی نگرانی میں باؤلے کتوں کے خاتمے تک مہم جاری رہے گا ، مینگورہ میونسپل کمیٹی کے حدود میں جہاں بھی باؤلے کتوں کے حوالے عوام کو شکایات ہو تو وہ میونسپل کمیٹی سے رابطہ کریں ، فوری طور پر کارروائی کی جائیگی۔
482 total views, no views today


