سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہم وقتی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور ہمارے سیاست کا مقصد غریب عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کرنا اور ان کے مسائل و مشکلات حل کرنا ہے۔تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے عزم ،وژن اور منشور کے مطابق خیبرپختونخوا میں شفاف نظام کی بنیاد رکھ دی ہے۔یہ گفتگو انہوں نے اپنے رہائش گاہ پررات کے وقت مختلف وفدکے آمدکے موقع پر کی۔مختلف وفد نے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کو اپنے اپنے مسائل سے اگاہ کیا۔ اس موقع پر فضل حکیم خان نے مختلف وفد کے مسائل سن لیں اور مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی۔چیئرمین ڈیڈک نے کہا کہ لوٹ مار کا دور ختم ہو گیا ہے عوام کا پیسہ عوام کی حالت زندگی بہتر بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا بنیادی مقصد ملک سے حقیقی معنوں میں کرپشن ،ظلم ،نا انصافی کا خاتمہ اور ایک پُرامن معاشرہ کا قیام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت سیاست پر نہیں خدمت پر یقین رکھتی ہے اور صوبائی حکومت کے مثالی اقدامات کی بدولت صوبے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے،عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔
1,572 total views, no views today



