سوات ( نمائندہ سوات نیوز) سوات کے علاقے کوزہ بانڈئی میں جلنے والے مکان کے مالکان کو جماعت اسلامی کے جانب سے نقد امدادی مل گئی ،امدادی چیک جماعت اسلامی کے رہنما رشید احمد سواتی کے ہاتھوں مالک مکان کو دیا گیا ، الخدمت فاونڈیشن کے جانب سے گھر کے لئے امدادی سامان بھی دیا گیا ،جبکہ اس موقع پر قاری امجد علی اوررحمن گل بھی موجود تھے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما رشید احمد سواتی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ہر دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہوں ، غریب عوام کے ساتھ ہوں اور جماعت اسلامی کے رہنماوں نے ہمیشہ ہر وقت غریب عوام کے لئے آواز بلند کیا ہے ۔یاد رہے کہ سوات کے علاقہ کوزہ بانڈئی نارنج پوڑہ میں مسلم کے گھر میں اگ لگ گئی تھی جس کے باعث ان کے گھر میں مال مویشی جل گئی تھی اور ان کا مالی نقصان ہوا تھا
1,250 total views, no views today



