کبل(الطاف خان) تحصیل کبل ویلج کونسل توتانوبانڈئی نمبر 1میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا اس حوالے سے ویلج کونسل کے دفتر میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت ناظم حبیب احمد منعقد ہوا جبکہ نائب ناظم اصغر خان،سکریٹری ضیاء الدین،ضلعی کونسلر حمید خان،تحصیل کونسلر محمد ذادہ،سول ڈسپنسری کے سابق انچارج محمد اسماعیل،پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر باچا سید،ویلج کونسل توتانوبانڈئی کے جملہ ممبران اور معززین علاقہ سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صفائی مہم کے حوالے سے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جو مختلف بازاروں اور محلوں سے گزرتی ہوئی توتانوبانڈئی مین بازار اڈہ پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم حبیب احمد اور دیگر مقررین نے صفائی کے اہمیت و افادیت پر تفصیلی بحث کی اور کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے جبکہ دین اسلام میں صفائی کو فریضہ قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات موجود ہیں وہاں پر طرح طرح کی بیماریاں پھیل کر لوگوں کے لئے وبال جان بن جاتے ہیں خصوصا گندے علاقوں میں مچھروں کی کثرت کی وجہ سے لوگوں میں ملیریا اور دیگر جان لیوا بیماریاں پیدا ہوتے ہیں جس سے نجات کا واحد حل صفائی میں مضمر ہے انہوں نے یقین دلایا کہ ویلج کونسل توتانوبانڈئی کی جملہ ممبران علاقے کے تعمیر و ترقی کے لئے سرگرم عمل ہے خصوصا صفائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں
5,180 total views, no views today



