سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام)جے یو آئی کی جانب سے 8اکتوبر کو گراسی گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ عام کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ، 22 کمیٹیاں تشکیل حاجی اسحاق زاہد کی زیر نگرانی کمیٹیوں کے ممبران نے مختلف شعبوں میں کام شروع کردیا ، شمولیتی جلسہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے جبکہ ہزاروں افراد مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اظہاریں گے ، ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد نے کمیٹیوں کے ممبران کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی ترجمان شاہی نواب باچا اور محمد اعجاز خان بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ جلسہ عام تک کمیٹیوں کے نگرانی روازنہ اپنی کارکردگی رپورٹ ضلعی کمیٹی کو پیش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ عظیم الشان جلسہ عام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا جس سے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔
1,898 total views, no views today



