سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)سوات کے دو تحصیلوں کے عوام کو اپنے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے اخری تاریخ دیدی گئی، سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک میں اشتہار جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے ضلع سوا ت کے دو تحصیلوں کبل اور بابوزی مینگورہ کے عوام کو اشتہار میں اگاہ کیا گیا ہے کہ ان دو تحصیلوں میں جن لوگوں کیساتھ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ہیں وہ 31 اکتوبر 2017 تک اپنے گاڑیوں کی رجسٹریشن کریں، بصورت دیگر ان گاڑیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائیگا، انتظامیہ نے اس سے قبل نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی تھی، تاہم بعد میں اس کو 31 اکتوبر تک بڑھایا گیا
1,398 total views, 2 views today
Comments