سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اورسابق صوبائی وزیر واجدعلی خان نے کہا ہے کہ واسا پراجیکٹ اورٹی ایم اے میں رسہ کشی کاخمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہاہے اورعوام ان دونوں اداروں کے درمیان سینڈوچ بن چکے ہیں ، ایک دوسری پر ذمہ داری ڈالنے والے عوام کوبے وقوف بنارہے ہیں دواداروں میں ٹکراؤ کے باعث مینگورہ شہر گندگی کاڈھیربنتاجارہاہے ۔ پانی کے تقسیم کا غلط طریقہ کار نے بھی لوگوں کو پریشان کررکھاہے۔ بعض علاقوں میں پانی کی وافرمقدار جبکہ بعض علاقوں میں پانی کے بوند بوند کو لوگ ترس رہے ہیں واسا پراجیکٹ اور ٹی ایم اے میں کھینچا تانی کیوجہ سے مینگورہ کے عوام کانقصان ہورہاہے ، ایک دوسرے پر اختیارات کا ملبہ ڈالنے والے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں دو اداروں کے درمیان چپقلش کیوجہ سے مینگورہ شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ، پانی کی تقسیم کا طریقہ کار بھی ناقص ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج مینگورہ کے شہریوں کو پانی اور گندگی کے ناقص انتظام کاسامناہے۔ اورجب کوئی اس مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹی ایم اے جاتے ہیں توان کو جواب ملتاہے ۔ کہ یہ اختیار ان کے پاس اب نہیں ہے لہٰذا آپ لوگ واسا چلے جائے اور جب واسا جاتے ہیں تو ان کو یہی الفاظ دہراواپس بھیجاجاتاہے۔ ان دونوں اداروں کے درمیان عوام سینڈوچ بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اختیارات اور فنڈز کے حوالے سے بھی عوام کو غلط بریف کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے پاس فنڈ اورہیومن ریسورس ہے جبکہ واساکواگریہی کچھ منتقل کیاگیاہے ۔ تو پھر ان کو بھی غلط بیانی سے کام نہیں لیناچاہئے انہوں نے کہا کہ اختیارات کے حوالے سے عوام بھی کشمکش کاشکارہے انہوں نے کہا کہ واسا کادفتر قائم ہوچکاہے لیکن ابھی تک سی او کی تقرری نہ ہونابھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کے حوالے سے دونوں اداروں میں ٹکراؤ نے عوام کو بھی شدید مشکلات سے دوچارکردیاہے اورعوام کو اب یہ پتہ نہیں کہ انکا مسئلہ کون حل کریگا؟ ایک طرف مینگورہ شہر کے یوسی ملوک آباد، شاہدرہ ، رحیم آباد کے بالائی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور اہ علاقہ پانی کے بوندبوند کو ترس رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ذمہ دار اداروں میں چپقلش کیوجہ سے مینگورہ شہر میں صفائی کی ناقص انتظام کیوجہ سے گندگی میں تبدیل ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے میں چیف سیکرٹری وزیربلدیات اورسیکرٹری بلدیات سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس کشمکش کو ختم کرکے عوام کو اس جھنجٹ سے نجات دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ واسا کے بورڈ آف گورنر میں ضلع ناظم تحصیل ناظم بابوزئی ، ڈی سی سوات ، اورٹی ایم او مینگورہ ممبرز ہیں لہٰذا وہ فوری طور پر اجلاس طلب کرکے اس مسئلے کا حل نکالیں ۔
1,570 total views, 2 views today