بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجئینر شرافت علی نے کہا ہے کہ سوات میں جاری خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی کارکن اور عوام اپنا بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ خسرہ ایک خطرناک اور موذی مرض ہے ۔خسرہ ویکسین بچوں کو خسرے سے نجات دلاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ کے صحافیوں کو اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سوات میں خسرہ کے خلاف ویکیسن مہم جو کہ 19مئی سے 31مئی تک جاری ہے
میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو ویکیسین دی جائے تاکہ ان کا مستقل محفوظ رہے۔اس سلسلے میں ہم اپنے علاقے میں شعود اجاگر کرنے کے لئے مختلف پروگرامات کا انعقاد کریں گے اور اس مہم کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بروقت ویکسنیشن نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی اموات کے اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد اس مہم میں حصہ لے کر آنے والے نسل کو خسرے سے بچاؤ میں اپنا دینی،اخلاقی اور قومی فریضہ سر انجام دیں ۔
556 total views, no views today


