سوات، ڈپٹی کمشنر سوات کا ڈینگی وارڈ کا دورہ،عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت،تمام ادارے ڈینگی آگاہی مہم سے استفادہ کریں، محمود اسلم وزیر ، تفصیلات کے مطابق ڈینگی کے روک تھام کے حوالے سے سیدو اسپتال میں 80 بیڈ پر مشتمل وارڈ کا ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر اور اے سی سوات اشفاق نے دورہ کیااس موقع پر ڈی ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر کو وارڈ کے حوالے سے بریفنگ دی
،ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال ڈینگی سے جو نقصانات ہوئے ہیں اس پر قابو پانے کے لئے ڈینگی وارڈ میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے علاوہ عملہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ،انہوں نے کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں ڈینگی آگاہی مہم کے سیمینار بھی منعقد کئے جائیں گے۔
475 total views, no views today
Comments


