سوات(رحیم خان )صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر کالجوں کے طرح پوسٹ گریجویٹ افضل خان لالا کالج میں بھی پانچ اکتوبر (سلام ٹیچر ڈے) کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا کالج کے اساتذہ کرام نے کلاسوں سے بائیکاٹ کیا تھا ،اس موقع پرمٹہ کالج کے پرنسپل پروفیسر حاجی نواب ،پروفیسررشید احمد ،پروفیسر فضل رحیم ودیگر استاتذہ کرام نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ 2005میں اس وقت کے وزیر اعظم جناب شوکت عزیز نے اساتذہ کرام کیلئے اپ گریڈیشن ودیگر مراعات دینے کا اعلان کیا تھا اس سلسلے میںیونیورسٹی ٹیچرز کیلئے اپ گریڈیشن ودیگر مراعات فراہم کئے گئے مگر کالجز کے تمام اساتذہ کرام تا حال اعلان کردہ ان مراعات سے محروم ہیں ،اساتذہ کرام کا کہنا تھا کہ ہمیں مختلف ادوار میں اس بات کے یقین دہانی کرائی گئی کہ اپ کے مسائل قابل غور ہے اور اپ صاحبان کے اپ گریڈیشن ودیگر مسلے جلد از جلد حل کر دیئے جائینگے، مگر تاحال اس سلسلے میں کوئی بھی قابل ستائش اقدام نہیں کیا گیا ،اسے سلسلے میں ایکشن کمیٹی کے جانب سے فیصلہ کیا گیاکہ اج یوم اساتذہ کرام کو ہم یوم سیاہ کے طور پر پورے صو بے میں منا ئینگے،اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراینگے،اج کا احتجاج بھی اسے سلسلے کہ ایک کڑی ہے جیسے ہم پورے صو بے میں کر رہے ہیں اس موقع پر پرنسپل مٹہ کالج پروفیسر حاجی نواب وکالج کے دیگر اساتذہ کرام نے مطالبہ کیا کہ ایک میز پر بیٹھ کر اس مسلے کا حل نکالا جائے تاکہ اساتذہ کرام بخوشی قوم کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے اراستہ کرسکے۔۔
1,520 total views, no views today



