سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)فیملی پارک فضاگٹ کا افتتاح آج دوپہر 2بجے ایم این اے مراد سعیداور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کرینگے سیاحتی مقام فضاگٹ میں نیا بننے والا فیملی پارک باقاعدہ طور پر فیملی کیلئے کھول دیا جائے گا۔ فیملی پارک میں درجنوں گاڑیوں کیلئے کارپارکنگ کے سہولت سمیت تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے اورفضاگٹ سوات کا سیاحتی مقام ہے اس فیملی پارک سے دریائے سوات کے کنارے پرسکون ماحول میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔تمام پی ٹی آئی ورکرز، پی ٹی آئی عہدیدران ،ناظمین ،کونسلرز،یوتھ اور ISF سمیت عوام سے اپیل ہیں کہ وہ اپنے ہر دل عزیزایم این اے اور چیئرمین ڈیڈک کا شایان شان استقبال کرنے کیلئے بر وقت مقررہ مقام پر پہنچیں۔
2,257 total views, 2 views today
Comments