شانگلہ(سوات نیوزڈاٹ کام)وزیر اعظم کے مشیر اور ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کل جمعہ کے روز الپوری میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرینگے، مختلف منصوبوں کاافتتاح کیا جائے گا، ان خیالات کااظہار ذیشان نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہا کہ امیر مقام کیساتھ دوسرے وزرا بھی جلسہ میں شرکت کرینگے، ان رہنمائوں کی شانگلہ امد عوام کیلئے باعث مسرت ہوگی، یونین کونسل پورن سندوی کے ن لیگ کے رہنمائ ذیشان نے کہا کہ بہت جلد شانگلہ ایک ترقی یافتہ ضلع بن جائیگا، امیر مقام کی بدولت یہاں پر یونیورسٹی ، سڑکوں کی تعمیر، گریڈ سٹیشن کے منصوبے پائہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے،جس سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
2,336 total views, no views today
Comments



