مینگورہ ، سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کانجو ٹاؤن شپ کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخواہ نے بطور ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی اے کا چارج چھوڑ دیا، ڈپٹی سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخواہ محمد خالق کیلئے ایس ڈی ڈی اے کانجو میں الوداعی ٹی پارٹی کا اہتمام، تمام سٹاف کی شرکت، ایس ڈی ڈی اے کے تمام ملازمین اور آفیسران کا محمد خالق کو بطور ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی اے بہترین خدمات اور اچھے روئیے پر خراج تحسین پیش کیا اور اُن کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ٹی پارٹی میں ایس ڈی ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر، اے ڈیز، سپرنٹنڈنٹ ، انجینئرز، کلرکس اور اکاؤنٹ آفیسر بھی موجود تھے، اُن سب نے تقریب سے فرداً فرداً اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخواہ محمد خالق کے صلاحیتوں اور اُن کے بہترین اخلاق اور روئیے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے اعلیٰ آفیسر بہت کم ہوتے ہیں جن کے جانے کے بعد کسی محکمے کا سٹاف اور عملہ اُن کے جانے سے غمزدہ ہو، انہو ں نے کہا کہ محمد خالق اُن کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنے جانے کے بعد ایس ڈی ڈی اے کے ملازمین سٹاف اور ٹاؤن کے رہائیشیوں کے دلوں میں اپنی عزت اور وقار چھوڑ کر گئے ہیں، اور ہمیشہ اُن کی صلاحیتوں اور اچھائی کو یاد رکھا جائیگا، اس موقع پررخصت ہونے والے ڈائریکٹر ایس ڈی اے محمد خالق نے تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ایمانداری اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں اور کبھی بھی کسی غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں ، انہو ں نے ملازمین پر زدور دیا کہ محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والوں کو کبھی بھی کوئی رکاؤٹ پیش نہیں آتی اللہ تعالیٰ ہمیشہ ایماندار اور محنتی لوگوں کا ساتھی رہتا ہے اور ہمیشہ ہر جگہ پر ایسے افراد عزت پاتے ہیں، انہو ں نے کہا کہ ایس ڈی ڈی اے کانجو میں گزرا ہوا وقت میری یادوں میں ہمیشہ میرے ساتھ رہیگا ۔
1,316 total views, no views today



