سوات ، وزیراعلیٰ کے معاؤن خصوصی برائے لائیوسٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہاہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میں اتریں گے ، ترقی اورخوشحالی کاسفرجاری رکھنے کیلئے عوام نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کاتہیہ کررکھاہے ، ماضی کے برعکس عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کیاجارہاہے انشاء اللہ حلقہ پی کے 83میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں حقیقی ترقی آئیگی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترمیں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفورخان عادل پریس ویونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹریز سعیدالرحمان اور جاویداقبال میرخانخیل پر مشتمل صحافیوں کی ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم بھی موجود تھے ، محب اللہ خان نے چیلنج کیا کہ گزشتہ ادوار کاتحریک انصاف کے موجودہ دور سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے موازنہ کیاجائے۔توتحریک انصاف کاچارسالہ دور گزشتہ ادوار پربھاری ہوگا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں اترے گی ، انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کادورگزرچکاہے تحریک انصاف نے فرسودہ سیاسی کلچر کو ختم کرکے خدمت خلق سے سرشار کلچر متعارف کرایاہے ، اورلوگوں نے تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسی کو اپنایاہواہے انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزرگیاجب ترقی اورخوشحالی کے نام پر لوٹ مار کیاجاتاتھا۔ اب تحریک انصاف شفافیت کویقینی بنادیاہے اور کرپشن کو دفن کردیاہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پاک دامن قیادت ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اورعوام نے بھی عمران خان کے وژن کوگلے لگادیاہے۔
1,549 total views, no views today



