لاہور(این این ائی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے حمایت کی درخواست کردی۔پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور میں جماعت اسلام کے مرکز منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی نے جماعت اسلامی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تبدیلی کے حوالے سے حمایت کی درخواست کی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں نیب کے اگلے چیرمین کی تقرری کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
1,246 total views, no views today
Comments



