مینگورہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 07اکتوبر 2017ء ) جمعیت علمائے اسلام ضلع سوات کے سابق امیر مولانا حجت اللہ نے کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر کے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن گراسی گراونڈ میں تاریخی خطاب کرینگے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آٹھ اکتوبر کا جلسہ سوات کی تاریخ کا سب سے بڑااور کامیاب جلسہ ہوگا جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ،صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ،وفاقی وزیر اکرام خان درانی سمیت دیگر قائدین تاریخی خطاب کرینگے انہوں نے کہا کہ اس جلسے سے سوات میں سیاست کا کایا پلٹ دیا جائیگا اور یہ ایک نئی تاریخ رقم کریگا ،انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ قائد جمعیت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور اس تاریخی جلسے میں انکو مدعو کریں ۔
1,666 total views, no views today



