کالام ( سوات نیوز ڈآٹ کام 07 اکتوبر 2017 ء ) سوات کی حسین وادی کالام کے بالائی علاقوں بشنئی،دیسان،مٹلتان اور گبرال کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی،ہلکی برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ پہاڑوں کی سفیدی سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ دو دن سے مسلسل بارش اور برف باری سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔
2,356 total views, no views today
Comments



