سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 07 اکتوبر 2017ء رپورٹ/ وقار سواتی ) یونیورسٹیوں میں اقلیتی طلباء و طالبات کو سیٹس دی جائی ، مختص سیٹس نہ ہونے سے کثیر تعداد میں اقلیتی طلباء کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،سوات میں درجنوں اقلیتی خاندان اباد ہے مگر سوات یونیورسٹی میں بھی اقلیتوں کے لئے کوٹہ مقرر نہ کرنا ان کی ساتھ ظلم اور زیادتی ہے ۔ رپورٹ کے مطا بق سرکاری تعلیمی درسگاہوں میں اقلیتی طلباء کے لئے ایک خاص کوٹہ مقرر کیا جاتا ہے مگر یونیوسٹیوں میں اقلیتی طلباء وطالبات کے لئے داخلے میں سیٹس نہیں دی جارہی ،اس وقت سوات میں درجنوں کے تعداد میں اقلیتی خاندان گزشتہ کئی سالوں سے آباد ہے مگر ان کے بچے تاحال کالجوں اور یونیورسٹی میں کوٹہ سیٹس نہیں دی گئی جو ان کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔ سوات کے اقلیتی طلباء نے اس حالات پر حکومت اور وزیرتعلیم سمیت اعلیٰ حکام سے فوری طور پر سوات یونیورسٹی اور سرکاری کالجوں میں اقلیتی طلباء کے لئے کوٹہ دینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
1,588 total views, 4 views today