سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)تحصیل کونسلر عمر ربی اور کونسلر سپین خان کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ،ایک دوسرے کو معاف کردیا ،کچھ روز قبل تحصیل کونسلر عمر ربی کے ساتھیوں اور اوڈیگرام کے جنرل کونسلر سپین خان کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس میں سپین خان زخمی ہوئے تھے اس سلسلے میں گزشتہ روز سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ،سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم ،یونین اف جرنلسٹ کے صدر غفور خان عادل ،صحافیوں شاہدعلی اور رحمت علی ،تحصیل کونسلر یوسف علی خان اور دیگر مشران پر مشتمل جرگہ ہوا جس میں دونوں فریقین ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوئے اور راضی نامہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو معاف کردیا ۔
1,482 total views, no views today
Comments



