بریکوٹ(ریاض احمدسے )اے این پی پی کے 82کے سابق سینئر نائب صدر محمد وہاب خان نے کہاہے کہ پی کے 82کے لئے پارٹی نے وقا ر احمدخان کو ٹکٹ دیتے ہوئے پارٹی کارکنوں کے رائے کا احترام کردیا۔اے این پی نے ہمیشہ جمہوریت پر مبنی فیصلے کئے ہیں اور آج بھی ثابت ہوگیا کہ پارٹی قیادت پارٹی کے ہر کارکن کو ان کی قربانی او ر اہلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقام دیتی ہے۔پی کے 82کا ہرکارکن پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہے اور انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں کارکنوں کے جذبے سے وقار احمد خان بھرپور مقابلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں صحافیوں سے ایک خصوصی ملاقا ت میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پی کے 82میں سب سے موزوں امیدوار اے این پی کے پاس وقار احمد خان ہے کیونکہ ان کی پارٹی کے لئے قربانیاں اور پارٹی کو منظم کرنے میں اہم کردار ہے ۔ ایم پی اے کے دوران انہوں نے مخدو ش صورت حال کے دوران حلقہ نیابت میں ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جو کہ ریکارڈ پر ہیں ۔و قار احمد خان بے لوث اور بے باک لیڈر ہیں گذشتہ انتخابات میں پارٹی کارکنوں کی محنت اور ان کی اپنی شخصیت کی وجہ سے بہت کم ووٹ پر الیکشن ہار گئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ائندہ الیکشن میں قیادت کے انصاف پر مبنی فیصلے کی بدولت کامیابی حاصل کریں گے ۔
1,540 total views, no views today



