سوات (ساجد خان )ایم این اے مرادسعید اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے دریائے سوات کے کنارے پرسکون ماحول میں فضاگٹ سوات کے سیاحتی مقام پرفیملی پارک کا افتتاح کر دیاجو پی کے 80سوات کے تاریخ میں 1986کے بعد دوسرا بڑاپارک ہیں۔ اس موقع پرتحصیل کونسلر شاہد علی ،ضلعی کونسلر شوکت علی ،تحصیل کونسلر زاہد خان ،تحصیل کونسلر اقبال کاکا جی،احمد شاہ، ایکسین عمران ،انجینئرخورشیدانور ،پی ٹی آئی عہدیدران ،ناظمین ،کونسلرزاور کارکنان سمیت عوام کی کثیرتعداد بھی موجود تھے ۔ایم این اے مرادسعید اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں سیاحت سے سوات کو بہت زیادہ ترقی ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے کے بنیادی شعبوں جیسی سیاحت میں اربوں روپے کے جو منصوبے مکمل کر رہی ہے ان کی نتائج میں نہ صرف ہزاروں لاکوں لوگوں کو با عزت روزگار کے مواقع ملینگے۔بلکہ صوبے معیشت پر خوشگوارنتائج مرتب ہونگے۔جو پاکستان کی معیشت پر بھی خوشگواراثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب 29کڑور روپے کے لاگت سے کالام بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے تحت شروع کئے گئے درجنوں منصوبوں مکمل ہونے والے ہیں اسطرح پی کے 80کیلئے ایک ارب روپے کے لاگت سے بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے تحت کام مکمل ہوگا جس سے پی کے 80ملاکنڈڈویثرن کا ماڈل حلقہ ہوگا۔سوات موٹروے مارچ 2018میں پایہ تکمیل تک پہنچ جا گا توسوات بھر میں زیادہ سے زیادہ سیاحت آ جائیں گے اور سوات کے روزگار میں اضافہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نظام کی تبدیلی اور کرپشن کے خلاف جو جہاد شروع کیا ہے 2018کے عام انتخابات میں انکی جدوجہدرنگ لائے گی اور عمران خان ہی اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت سیاست پر نہیں خدمت پر یقین رکھتی ہے اور صوبائی حکومت کے مثالی اقدامات کی بدولت صوبے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے،عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں تعمیراتی کاموں پرکام تیزی سے جاری ہے جوبہت جلد یہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے۔
1,196 total views, no views today



