سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات کی تاریخ کا بڑا جلسہ جمعیت علمائ اسلام کل اتوار کے روز کرے گی، جے یوائی اس جلسہ کیلئے ایک لاکھ سے زائد کارکن اکٹھا کرے گی، جبکہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں سب سے زیادہ شمولیت اس جلسہ میں کی جائے گی، ذرائع کے مطابق پانچ ہزار سے زائد افراد کل مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں شمولیت کااعلان کرینگے، جس میں عام کارکن، ویلج ناظمین، کونسلر ز سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہونگے، ذرائع کے مطابق کل صبح کے وقت مکانباغ چوک سے لیکر اللہ چوک تک سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی جائے گی، جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پارٹی ذرائع کے مطابق جلسہ میں مولانا فضل الرحمان کے علاوہ اکرم درانی ، عبدالغفور حیدری، گل نصیب خان، راحت حسین سمیت دیگر قائدین شرکت کرینگے، ہفتہ کے روز دن بھر کارکن گراسی گرائونڈ میں موجود تھے اور وہ انتظامات کررہے تھے، اہم شاہراہوں ، چوکوں پر پارٹی پرچم اور خیر مقدمی بینرز لگائے گئے ہیں،
1,682 total views, no views today



