سوات، کالام روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے پشمال میں ٹرک الٹنے سے 17افراد کے ہلاکت کے بعد کالام اور اتروڈ کے عوام نے نماز ظہر کے بعدجامع مسجد کالام سے تحصیل تک ریلی نکالی اور تحصیل میں زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ مشران نے حکومت کو 72گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی کہ ا ن 72گھنٹوں میں روڈ کی تعمیر کا کوئی حل نکالے
جسے بعد ازاں اے اے سی بحرین عابد خان کی درخواست پر علاقے مشران نے ایک ہفتے تک بڑھایا علاقہ مشران کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد کئی سال گزرنے کے بعد آج تک کالام روڈ کو تعمیر نہ کرنا کالام عوام کے ساتھ دشمنی کی مترادف ہے روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آنا معمول بن چکا ہے گزشتہ دن کا حادثہ بھی روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے پیش آیا ہے علاقہ مشران نے کہا کہ این ایچ اے حکام ہفتے کے اندر اندر کالام روڈ کے حوالے سے ہوم ورک کرکے کالام سے روڈ کی تعمیر کا آغاز کریں بصورت دیگر کالام ڈی چوک پر دھرنا دیا جائیگا
357 total views, no views today


