مینگورہ،مینگورہ کے محلہ گل مشال میں شوہر نے اپنی بیوی کا گلہ دبا کر قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس رپورٹ کے مطابق مینگورہ کے گل مشال محلہ کے رہائشی حضرت علی نے گھریلوں ناچاقی کے باعث اپنی بیوی مسماۃ دیبہ کو گذشتہ رات سوتے وقت گلہ دبا کر قتل کردیا ،ملزم نے جرم کے بعد خودکو پولیس کے حوالہ کیا ۔۔
مینگورہ،کبل کے مقام پر دریائے سوات سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،لاش پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ،پولیس کے مطابق سوات کے تحصیل کبل کے مقام پر دریائے سوات سے 35سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جنہیں مقامی لوگوں نے دریائے سوات سے نکال کر تحصیل کبل چوک میں رکھ دیا بعدازاں کبل پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ،لاش کے تاحال شناخت نہ ہوسکیں ۔
611 total views, no views today


