سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک وفشریز ایم پی اے محب اللہ خان نے کہا ہے کہ صحافی ہی معاشرے کی بہتر اصلاح کرسکتے ہیں، ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کی اواز ایوانوں تک پہنچائیں، تاکہ حکمران ان کے مسائل حل کرے، صحافیوں کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے تحصیل کبل کے صحافیوں کی بہتری کیلئے جو اقدامات ہونگے وہ اٹھائیے جائیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے کبل پریس کلب کے صحافیوں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی معاون برائے لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا کہ صحافیوں نے علاقہ کے بہتری کیلئے بھر پور کام کررہی ہے، دہشت گردی، سیلاب اور پر امن میں صحافیوں کا کردار لائق تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ بہتر اصلاح کیلئے صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، وہ عوام کی اواز حکمرانوں تک پہنچاتے ہیں، اس لئے یہ کام بہت ہی مقدس ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صحافی اپنا قلم ایمانداری اور دیانت داری سے استعمال کرے تاکہ کسی کے حق تلفی نہ ہو ں۔
1,084 total views, no views today



