مینگورہ،یونیورسٹی آف سوات کے زیراہتمام منعقدہ دوروزرہ سالانہ نیشنل اکیڈیمک ایکسپوبدھ کے روزاختتام پزیرہوگئی جس میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی یونیورسٹیوں اوران کے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیدومیڈیکل کالج کے پرنسپل اورسیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹوپروفیسرڈاکٹرتاج محمدخان تھے
جبکہ اس موقع پریونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرارمحبوب الرحمان ، پرووسٹ فداحسین سمیت دیگرفیکلٹی ممبران اورطلباء وطالبات بھی ایک بڑی تعدادمیں موجودتھے۔ ایکسپومیں ملک بھرسے 20یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات نے مختلف اشیاء کے سٹالزلگارکھتے تھے جبکہ انہوں نے فوٹوگرافی، ویڈیو، بیت بازی، کمپیوٹرگیمز، وال گرافٹنگ سمیت مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔ مجموعی طورپر بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنے پراسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورنے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
انفرادی مقابلوں میں حسن قرات مین عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے آصف خان، نعت خوانی میں یونیورسٹی آف ملاکنڈکے عمران خان، تقریری مقابلے میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے مزمل خان،مشاعرے میں یونیورسٹی آف سوات کے ابریزخان، بیت بازی میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، سافٹ وئیرپراجیکٹ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور، ہارڈویئرپراجیکٹ میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ صوابی ، سپیڈپروگرامنگ میں یونیورسٹی آف سوات کے سیدعدنان شاہ،ای ۔گیمزکے مقابلے میں یونیورسٹی آف سوات کے تیمورشاہ ، وال گرافٹی میں ہنرکندہ سوات کے محبوب علی، ویڈیومیں ڈیپارٹمنٹ آف میڈیااینڈکمیونیکشن سٹیڈیزیونیورسٹی آف سوات کے نیازاحمدخان اورفوٹوگرافی میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آبادکے یاسرفرید نے پہلی پوزیشن حاصل کی نمایاں کاکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبہ کومہمان خصوصی ڈاکٹرتاج محمدخان اوریونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرارمحبوب الرحمان نے شیلڈزاورسرٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹرتاج محمدخان نے کہاکہ عصری علوم کے میدان میں طلباء وطالبات کوجہاں کتاب سے اپناتعلق جوڑناہوگاوہاں انہیں قرآن وسنت کی روشنی میں اپنی زندگی گزارنے کی بھی کوشش کرنی چاہیئے انہوں نے کہاکہ طلبہ کی صلاحیتوں کے اظہارکیلئے غیرنصابی سرگرمیوں کاانعقادازحدضروری ہے جوان کے اندرنہ صرف کچھ کرگزرنے کاجذبہ پیداکرتاہے بلکہ انہیں معاشرہ کاکارآمدشہری بنانے میں بھی یہ سرگرمیاں مددگارثابت ہوتی ہیں ۔اپنے خطاب میں رجسٹرارمحبوب الرحمان نے کہاکہ یونیورسٹی آف سوات کی کوشش رہی ہے کہ وہ نہ صرف یہاں زیرتعلیم طلباء وطالبات کواپنی صلاحیتوں کے اظہارکے مواقع فراہم کرے بلکہ ان سے ملک کی دیگریونیورسٹیوں کے طلبہ کومستفیدکرانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سالانہ اکیڈیمک ایکسپوگزشتہ تین سالوں سے منعقدکی جارہی ہے جو اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ یونیورسٹی آف سوات طلبہ کی ذہنی نشوونماکے حوالے سے اپناکرداربخوبی انجام دے رہی ہے۔
425 total views, no views today


