وات، سوات یونیورسٹی میں ہونے والا ایکسپو نمائشی میلہ میں تبدیل ہوگیا، اخری روز یونیورسٹی کا ایکسپو کم ماڈلنگ شوکا میدان زیادہ نظر ایا، جہاں یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلباء وطالبات نے خوب سج دھج کر موج مستیاں کی، انتظامیہ نے یونیورسٹی کے صحن میں سٹالوں کیلئے جگہ بنائی تھی ،جو اتنی کم تھی کہ دو نوں اطراف کے سٹالوں کے درمیان جگہ اتنی کم تھی
کہ ایک دوسرے سے ٹکرائے بغیر اگے بڑھنا ناممکن تھا، ایکسپو کے مناظر سے ظاہر ہورہا تھا کہ طالب علموں کو ایکسپو میں کو ئی غرض نہیں وہ تو انجوائے کرنے ائے ہیں، کئی لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے کو گفٹ دیتے رہے ، ایکسپو میں چار ایسے سٹالز تھے جس میں چند طالب علموں کو دلچسپی تھی اس میں ایک انوائرمینٹل ڈیپارٹمنٹ کا سٹالز تھا میں حال ، ماضی اور مستقبل کے سوات کا نقشہ دکھائی دیا، جرنلزم ڈیپارٹمنٹ نے سوات کی سیاحت تاریخ اور ثقافت پر خوبصورت فوٹو گرافی کی تھی اور اس کو ایکسپو میں نمائش کیلئے رکھے تھے اسی طرح خیبر یونیورسٹی کا سٹال اور ڈینگی اگاہی کا سٹال دیکھنے کے قابل تھے جبکہ پختونوں کی ثقافت کی بھی خوبصورت انداز میں عکاسی کی گئی تھی ، اسکے علاوہ پورے ایکسپو میں دیکھنے کیلئے کوئی چیز نہیں تھی،سوات نیوزڈاٹ کام کو چند ذہین طلباء وطالبات نے کہا کہ ایکسپو کم تھا جبکہ مادلنگ کا میدان زیادہ سجا ،انہوں نے کہا کہہمارے والدین جو ہمارے تعلیم سے جو توقعات وابستہ کررکھے ہیں اگروالدین نے ایکسپو کی اڑ میں یہ سرگرمیاں دیکھی توہماری تعلیم پر سوالیہ نشان بن جائیگا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے اس پروگرام سے ہم مطمئن بھی ہیں لیکن پروگرام اثر انداز ہونے والے بعض طلباء وطالبات اگر اپنی اخلاقی اقدار کی صحیح ترجمانی کرتے تو ایکسپو مزید دلچسپ ہوتا ۔
578 total views, no views today


