مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)گورنمنٹ آفضل خان لالا کالج میں پورے 30 سال سروس کرنے کے دوران بہت انجوائے کیا اور آج بہت خوش ہوں کہ میں نے بھی ریٹائرڈ ہونے کے لمحات دیکھے۔پرنسپل حاجی نواب تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز گورنمنٹ آفضل خان لالا کالج میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔یہ تقریب کالج کے پرنسپل حاجی نواب کے ریٹائرڈ منٹ لینے کے حوالے سے منعقد کی گئی جس میں کالج کے سٹاف ممبرز اور دوسرے سرکاری کالجوں سے آئے ہوئے پروفیسرز حضرات نے بھر پور شرکت کی ۔اس موقع پر مٹہ گورنمنٹ افضل خان لالا کالج کے سٹاف ممبرز جس میں زیادہ تر لیکچرر حضرات تھے نے سابقہ پرنسپل حاجی نواب کی کارکردگی اور کالج کے ترقی کیلئے ان کی خدمات کو خوب سراہا۔اس حوالے سے ان کہنا تھا کہ پرنسپل حاجی نواب حاحب نے مٹہ کالج کی ترقی کیلئے دن دگنی رات چوگنی محنت کی ہے اور اس کے قیادت میں مٹہ کالج نے جتنی ترقی کی ہے وہ ایک مثال ہے اور سب کے سامنے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حاجی نواب صاحب نے مٹہ کالج میں اپنے 30 سالہ سروس میں اپنے کالج کے سٹاف ممبرز سے جس طرح کا رویہ رکھا ہے انشائاللہ کوئی بھی ان سے مایوس نہیں ہوگا اور حاجی صاحب کی اخلاق ہمارے لئے ایک مثال ہے۔الوداعی تقریب میں شریک سٹاف ممبرز نے کے پرنسپل گورنمنٹ افضل خان لالا کالج کیلئے نیک تمناووں کا اظہار کا اظہار کیا گیا۔
1,600 total views, no views today



