بریکوٹ(ریاض احمد سے )عوامی شکایات پر اسٹنٹ کمشنر بریکوٹ بازار پر چھاپے۔ درجنوں کے خلاف مقدمات درج، 20 ہزار سے ذائد جرمانے وصول ، اورلوڈنگ کے خلاف سخت ایکشن ۔ گاڑیوں کو بند کرنے کا احکامات جاری ۔ آج ڈرائیوران پیش کرنے کا حکم ۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، تمام تاجر برادری سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خور د نوش فروخت کیاکر یں۔ بصورت دیگر جیل بھیج دینگے۔ تفصیلات کے مطابق بریکوٹ اسٹنٹ کمشنر شکیل احمد جان نے ریڈر اصغر خان۔ اور لیوی اور پولیس بھاری نفری کے ہمرا عوامی شکایات پر بریکوٹ بازار پر اچانک چھاپہ مارا ، اس دوران آے سی شکیل احمد جان نے بیکری کے گودام ، فروٹ فروش، نان فروش۔ائس کریم، کباب فروش کے دکانیں چیک کئے، سرکاری نر خ نامے کے عدم دستیابی، گندگی غلاضت اور گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے درجنوں دکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے ۔ ساتھ ہی اورلوڈنگ کرنے گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہو ئے ڈرائیوران کو آج پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا، اس موقع پر آے سی بریکوٹ شکیل احمد جان خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ چیکنگ کا عمل جاری رہیگا، تمام تاجربرادری سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خورد نوش فر وخت کیا کریں ۔ گران فروشی گندگی۔کسی صورت میں برادشت نہیں کریں گے، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہاکہ عوام سے ذیادتی کرنے والوں کے نشاندہی کریں ، کیونکہ خود بھی کسی کے ساتھ ناانصافی کے حق میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر ز ۔اوور لوڈنگ اور خاص کرسکول کے گاڑیاں بچوں کے ذندگی سے کھیلنا کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔
1,538 total views, no views today



