خوازہ خیلہ(ناصر خان سے) یونیورسٹی اف سوات نے BA/BSC سپلیمنٹری امتحانات 2017 کے داخلوں کا اعلان کردیا،ناظم امتحانات داخلہ فارم جمع کرنے کی اخری تاریخ 24 اکتوبر2017مقرر، داخلہ فارم ملحقہ کالجز،NBP.HBL کے برانچوں میں دستیاب ہونگے یونیورسٹی اف سوات کے ناظم امتحانات کنٹرولر محمد ریاض خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یونیورسٹی اف سوات نے بی اے،بی ایس سی(پارٹ ون اور ٹو) ہوم اکنامکس(پارٹ ون،ٹو،تھری اور فور) کے سپلیمنٹری امتحانات 2017 کا اعلان کردیا،داخلہ فارم جمع کرنے کی اخری تاریخ بغیر لیٹ فیس 24 اکتوبراور لیٹ فیس کے ساتھ31اکتوبر،دگنی لیٹ فیس کے ساتھ 7 نومبر،جبکہ تین گنا لیٹ فیس کے ساتھ13 نومبر2017مقرر کی گئی ہے،طلباء و طالبات کیلئے داخلہ فارم ملحقہ کالجز،اور یونیورسٹی اف سوات کے حدود میں تمام NBP.HBL کے برانچوں میں بلامعاوضہ دستیاب ہونگے ،ہر پارٹ کیلئے علیحدہ امتحانی داخلہ فارم جمع کرنا لازمی ہے،یاد رہے مقررہ آخری تاریخ کے بعد کسی داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائے گا مزید معلومات کیلئے UOSکے ویب سائٹ کا ویزٹ کریں۔
1,674 total views, no views today



