سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام) جماعت اسلامی سوات 29اکتوبرکو گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں طاقت کا مظاہرہ کریگی ۔ شمولیتی جلسہ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے ۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی سوات ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت مینگورہ میں امیر ضلع محمدامین کے زیرصدارت ضلعی و زونل ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں شمولیتی جلسہ کے لئے مقامات کی سطح پر شمولیتی تقاریب کا ا نعقاد کرنے کے لئے لائحہ عمل کرنے سمیت جلسہ کی انتظامات کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ۔
1,416 total views, no views today
Comments



