ملائیشین ریاست پیراک کے سلطان اور ایشین ہاکی فیڈریشن کےصدر اذلان شاہ کوالالمپور میں انتقال کرگئے ہیں۔ملائشیا کی سرکاری خبر ایجنسی برنامہ کے مطابق سلطان اذلان شاہ نے مقامی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے انتقال کیا۔سلطان اذلان شاہ، جن کا اصل نام اذلان محب الدین شاہ تھا، کی عمر 86 برس تھی۔
سلطان اذلان کو نماز جنازہ کے بعد شاہی مقبرے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ملائشین حکومت کی جانب سے سلطان اذلان کے انتقال پر ملک بھر میں سات روز جب کہ ان کی ریاست پیراک میں سو دن سوگ کے اعلان کیا گیا ہے جب کہ اس دوران قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔
سلطان اذلان نے بین الاقوامی سطح پر ہاکی کے کھیل کے فروغ لیے اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے سربراہ اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹیو بورڈ ممبر بھی تھے۔
908 total views, no views today


