سوات، مینگورہ کے ایک مقامی ہوٹل میں پیمان تنظیم کے زیراہتمام سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو تین سال تک معاشرے میں امن قائم کرنے پر کردار کے حوالے سے تربیت مکمل کرنے والو ں میں اسنا د کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقے کے کئی سیاسی ، سماجی شخصیات نے حصہ لیا،
اس موقع شاعر حمید اقبال گلرنگزی نے کہاکہ ادیب اور شاعر امن کے قیام میں اپنے قلم کے زریعے بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، سماجی شخصیت شوکت سلیم ایڈوکیٹ نے کہا کہ سوات کے نوجوان نسل اپنے علاقے کے امن کے قیام میں بہتر کردار ادا کررہے ہیں اور وہ ان کو خیراج تحسین پیش کرتے ہیں، سینئر صحافی نیازاحمدخان نے کہا کہ سوات میں مسلسل بحرانو نے علاقے کو نوجوانو ں میں اپنی ذمہ داری کے احساس کو مزید اجاگرکردیاہے اور آج سوات کے نوجوان علاقے کے امن کے ساتھ ساتھ دیگرمسائل پر بحث کرتے ہیں اور ان کے حل کے لئے کام کررہے ہیں، قومی امن جرگے کے سربراہ سید انعام الرحمان نے کہاکہ امن کو برقرار رکھنا بہت اہم اور مشکل ذمہ داری ہے اور اس کے لئے مزید قربانی کی ضرورت ہے، شگئی سے تعلق رکھنی والی نیلم ابرارچٹان نے کہاکہ امن کو برقرار رکھنا اور ان کے لئے خواتین کو متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پیمان کے کواڈنیٹر عثمانی گل نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ سوات کے نوجوان نسل کو امن کے لئے متحرک کریں اور یہی نوجوان امن کو قائم رکھنے اور معاشرے میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں انہون نے کہاکہ ہم نے تین سالوں میں سوات کے نوجوان، سرکاری افسران اور عام لوگوں کو امن کی اہمیت، اپنے ملک سے پیار اور ایک آزاد ملک کی اہمیت اجاگرکرنے کی کوشش کی ہے اور یہی تربیت یافتہ لوگ پاکستان کی بہتر خدمت کرینگے، اس موقع پر تربیت مکمل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کئے گئے ۔
396 total views, no views today


