سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)سٹی ڈی ایس پی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ سٹرائک اپریشن دوسرے روز بھی جاری رہی ، پولیس کے مطابق بدھ کے روز اپریشن رحیم اباد کے علاقہ میں کی گئی جہاں پر رہزنی ، چوری میں ملوث اہم ملزم محمد شیر ولد عالم شیر سکنہ عثمان خیل تخٹہ بند کوگرفتارکرلیا گیا، اسی طرح جرائم پیشہ پانچ افراد سے 460 گرام چرس برامد کرکے ان کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس نے دیگر کارروائیوں میں پانچ مشتبہ افراد کو 55/109 میں گرفتارکیا۔اسی طرح18کرایداران کی انٹری اور 06 شیڈول چار کو چیک کیے اور 4مجرم اشتھاریوں کے گھروں پر چھاپے لگایے
1,616 total views, no views today
Comments



