سوات(خورشید علی)ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے سوات یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کے دل جیت لئے ، ایسا اہم ترین کام کردیا کہ کوئی اور ایم پی اے نہ کرسکا، ذرائع کے مطابق حلقہ پی کے چھیاسی سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے صوبائی اسمبلی میں ایک اہم ترین قرار داد جمع کرادی ہے جس مین سوات یونیورسٹی کیلئے مستقل وی سی کا مطالبہ کردیا ہے، تاکہ یونیورسٹی مزید تباہی سے بچ سکیں، قرار داد پرپندرہ ایم پی ایز کے دستخط ہیں، جس میں صوبائی وزیر تعلیم بھی شامل ہیں،
سوات یونیورسٹی کئی مہینوں سے وائس چانسلر کے بغیر چل رہی ہے، جس کی وجہ سے ان سالانہ ترقیاتی گرانٹ بھی واپس ہو چکا ہے، جبکہ طلبائ وطالبات کے تعلیم بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے،
سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر شپ کیلئے سابق وی سی ڈاکٹر محبوب علی نے ہائی کورٹ مینگورہ بینچ میں ایک رٹ بھی دائر کی ہے، جس کے جواب میں موجودہ وی سی نے بھی ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے، دونوں معزز وائس چانسلرز اپنے تعیناتی کیلئے طلبائ وطالبات کے مستقبل کو دائو پر لگا دیا ہے، اس ضمن میں ڈاکٹر حیدر علی کے قرار داد کو سوات یونیورسٹی مین پڑھنے والے طلبائ وطالبات قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں،
2,410 total views, no views today



