سوات ، محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا اور پہلے مرحلے میں ریجنل دفاتر کے ممکنہ خاتمے کیخلاف اے این پی کے ممبر اسمبلی سید جعفر شاہ نے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دی ، سید جعفر شاہ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے ممکنہ خاتمے کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کیا ہے ، جس پر آئندہ ایک دو روز میں بحث کی جائیگی ،
انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات سرکاری محکموں میں اہم ادارہ ہے جو صوبائی حکومت کے ترجمان کا کردار ادا کرتا ہے ، کہا کہ محکمے کے خاتمے سے نہ صرف ملازمین ذہنی کوفت سے دوچارہوں گے ، بلکہ علاقائی صحافیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
571 total views, no views today
Comments


