مدین ، بحرین تا کالام روڈ کی تعمیر کے آغاز اور افتتاح کے لئے دو تین دن میں عمران خان اور وزیر اعلی کے پی کے کا لام کا دورہ کریں گے یہ باتیں ڈی ایس پی سرکل مدین محمد سلیم خان جدون نے مدین صحا فیوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہی انہوں نے کہا بحرین تا کالام روڈ پر جلد از جلد کام شروع ہو جائے گااور اس سلسلہ میں ہم کو مطلع کیا گیا ہے
کہ سی ایم ،کے پی کے اور عمران خان کالام آئیں گے اور ہنگا می بنیادوں پر روڈ کا کام شروع ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ٹرک حادثے میں سولہ افراد جان بحق ہو گئے تھے اور ٹرک کا ڈرائیور فرار ہو گیا تھا جس کو دو دن کے اند ر نوشہرہ کے علاقہ پبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے ڈرائیور کا نام فیاض ولد ممتاز سکنہ پبئی نوشہرہ ہے انہوں نے اس بات کا عہد کیا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہمارا مشن جاری رہے گااور کسی بھی جرایم میں ملوث شخص کے ساتھ رعایت نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ صحافی اور پولیس لازم و ملزوم ہیں صحا فی حضرات معاشرے کے مسائل اور حالات پر گہری نظر رکھیں کیو نکہ صحا فی معا شرہ کی انکھ ہو تے ہیں یاد رہے مزکورہ ڈی ایس پی بریکوٹ اور شانگلہ میں بھی ڈیو ٹی سرانجام دیتے رہے ہیں ڈی ائی جی ملا کنڈ نے سوات عوام کے مطالبہ پر ان کو دوبارہ سوات کے علاقہ مدین میں تعینات کیا ہے موصوف نے آتے ہی بحرین کے ایک مقامی ہو ٹل میں اندھے قتل کے ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا اس کے علاوہ بحرین میں ٹرانسفارمر کے لئے احتجاج پر ایک دن کے اندر ٹرانسفارمر مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا
491 total views, no views today


