سوات(عزیز کالامی سے)سوات کے حلقہ پی کے پچھاسی سے ن لیگ کے اہم رہنما اور سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا، میاں شرافت علی کا سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی اور وزرائ سمیت وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کیساتھ ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے باقاعدہ طور پر پی ٹی ائی رکن منتخب ہونے کا اعلان کردیا، جس سے امیر مقام اور ن لیگ کو 440 وولٹ کا جھٹکا لگا ہے، میاں شرافت علی 20 اکتوبر کو مدین میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرینگے اور پارٹی کارکنوں ، خاندان سمیت باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے، میان شرافت علی ن لیگ کے انہتائی اہم رکن تھے، وہ ممبر صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ انے والے الیکشن میں پی ٹی ائی پی کے پچھاسی کا سیٹ میاں شرافت علی کو دینگے۔
2,102 total views, 12 views today