سوات (وقار سواتی سے) نیشنل یوتھ آرگنائزیشن پی کے تیریاسی کے کے یونین کونسل کے صدور،جنرل سیکرٹریز اور ضلعی کونسلروں کا اجلاس گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے رحمت علی خان کے حجرے میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر سید حیدر علی شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سابق چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے رحمت علی خان ،جائنٹ سیکرٹری عبدالصبور خان،تحصیل کبل کے صدر ذہین خان ،این وائی او کے جنرل سیکرٹری مراد خان اور پریس سیکرٹری شاہ حسین پختونیار سمیت این وائی او کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں الیکشن مہم کے حوالے سے پیش کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ 22تاریخ کے بعد پی کے تیریاسی کے ہر یونین کونسل میں ڈور ڈور مہم چلائیں گے اس موقع پر سابق ایم پی اے رحمت علی خان ، عبدالصبور خان ، ذہین خان اور سید حیدر علی شاہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 2018الیکشن میں جیت عوامی نیشنل پارٹی کے ہوگی جس کے لئے کارکنان بھرپور تیاری کرے ۔انہوں نے کہا کہ این وائی او عوامی نیشنل پارٹی کا ہر اول دستہ ہے اور پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ ہے ۔
1,152 total views, no views today



