بریکوٹ،قومی وطن پارٹی سعودی العرب کے صدر محب گل شلمانی نے کہا ہے کہ پاکستان خیبر پختوں خواہ سمیت سعودی العرب میں قومی وطن پارٹی کے گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے ، صوبہ خیبر پختوں خوا ہ میں عوام کے نظریں قومی وطن پارٹی کے مرکزی قائد افتاب احمد خان شیر پاو پر لگی ہو ئی ہے ، انشااللہ انے دور قومی وطن پارٹی کا ہے ،
کارکنان پارٹی کے فعالیت کیلئے جدوجہد مزید تیز کر یں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات کے تین روز ہ دورے موقع پر تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنان اور قائدین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، قومی وطن پارٹی کے مقامی قائدین ضلعی رہنما صدیق علی خان ، یونین کونسل غالیگے کے نومنتخب چیرمین گل رحمن خان رحم غفران خان ڈاکٹر سردار شاہ زرین خان فضل ودود باچا ودیگر کارکنان نے بریکوٹ کے مقام پر قومی وطن پارٹی سعودی العرب کے صدر محب گل شلمانی کا پر تپاک استقبال کیا ، اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنما صدیق علی خان ،سابق ناظم یونین کونسل عبدالوہاب خان ، حلقہ پی کے 81 کے سابق سینئر نائب صد ر فضل ودود باچا ، قومی وطن پارٹی یونین کونسل غالیگے کے نومنتخب چیر مین گل رحمن خان ، تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر رحم غفران خان ، ڈاکٹر سردار شاہ زرین خان ، ودیگر نے بھی تفصیلی تقاریر کیں ، انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختوں قوم کا ایک نمانئدہ جماعت ہے ، اور افتاب احمد خان شیر پاو نے پختونوں کو ایک پلٹ فارم دیا ہے ، قومی وطن پارٹی کے مرکز ی قائدین کے توسط سے پختوں قوم کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ افتاب احمد خان شیر پاو واحد لیڈر ہے ، جو اس صوبہ خیبر پختوں خواہ کے عوام کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھا رہی ہے ، اور اٹھاتے رہینگے ، انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی میں روزانہ سیاسی قائدین اور کارکنان کے مسلسل شمولیتں اس بات کا واضح ثبوت ہے ، کہ انے والادور قومی وطن پارٹی کا ہے ، کیونکہ دیگر تمام سیاسی پارٹیوں سے عوام بدظن ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سعودی العرب میں بھی قومی وطن پارٹی کے گراف بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، اور لوگ مسلسل قومی وطن پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات میں قومی وطن پارٹی کے نتظم نو کاسلسلہ بڑی دھوم دھام سے جاری ہے ، جو انتہائی اطمینان بخش ہے ،قومی وطن پارٹی کے کارکنان کے جوش جذبے کو سلام پیش کر تا ہوں ، انہوں کارکنوں پر زور دیا ہے ، پارٹی کے ترقی کیلئے سرگرمیا ں مزید تیز کر یں ، اور یہ ثابت کریں خیبر پختوں خواہ میں تمام پختوں بھا ئی افتاب احمد خان شیر پاو کے قیادت میں متفیق اور متحد ہیں ، انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کا منشور اور مقصد کسی سے پوشید ہ نہیں ہے ،بلکہ روز روشن کی عیاں ہے ، بعد میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنان اور قائد ین نے قومی وطن پارٹی میں باقاعدہ شمولیتی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ، شمولیتی تقریب عنقریب علاقہ غالیگے میں منعقد ہو گا ، جسمیں کثر تعداد میں مختلف سیاسی پارٹیوں ورکرز اور قائدین با قاعدہ قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر ینگے ،
561 total views, no views today


