خوازہ خیلہ،خوازہ خیلہ میں اپر سوات یونین آف جرنلسٹس کے اہم امور پر میٹنگ ہوئی ، میٹنگ میں یونین کے مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیاگیا ، اورآئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کے منصوبہ بندی کی گئی ، اجلاس میں اپر سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر جہانزیب جنرل سیکرٹری عادل شاہ ، غفورخان شیداء ، فضل ہادی، صلاح الدین ، خان اکبر ، سمیع اللہ عزیز،عظمت اللہ ،
امجدخان شاپوری ، محمد افضل ، رحیم اللہ شاہین ، محمد شیر ، نوید نے شرکت کی ، میٹنگ میں اپر سوات کے صحافیوں کو اپنے کام میں متحرک رہنے کی ہدایات کی گئی ، اور ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ جو صحافی متحرک نہ اور اپنے ڈیوٹی کو صحیح طریقے سے نہیں نبھاتے اس کے لئے یونین میں کوئی جگہ نہیں ہے ، مٹینگ میں یونین کے مشترکہ کوششوں اور کارکردگی پر تفصیلی بحث ہوئی ، اور مختلف امور کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ، جس کو مختلف فرائض سوننپے گئے ، باہمی اتفاق پر اپر سوات یونین آف جرنلسٹس کے ممبرز میں متحرک اور فعال ممبرز کا چنا ؤ کیا گیا ، جس کو حتمی شکل آئندہ میٹنگ میں دی جائیگی ۔ یونین کے صدر جہانزیب نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا یونین کے ممبرز مٹینگ میں شرکت کو یقینی بنائیں، صحافی ہر قسم لالچ اور زر صحافت سے اپنے اپ کو بچا کر قلمی جہاد جاری رکھیں ۔
547 total views, no views today


