کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل دیولئی ٹریفک حادثہ میں زخمی طالب علم زندگی کی بازی ہارگیا،مقامی قبرستان میں سپردخاک،علاقے میں سوگ کا سماںتفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں گارلینڈ ماڈل سکول گالوچ کے دسویں جماعت کا طالب علم معاذ احمد ولد محمود سکنہ دیولئی کالونی بس کی چھت پر بجلی کے سروس تار سے ٹکرا گیاتھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر کئی دن علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکا اور گذشتہ روز زندگی کی بازی ہار کر مالک حقیقی سے جاملا مرحوم کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا جس پر پورا علاقہ سوگوار رہا۔
1,680 total views, no views today
Comments



