سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام) نیشنل انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز گل کدہ میں سالانہ تقسیم انعامات کے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے ، تقریب کے مہمان خصوصی اکرام خان تھے ، تقریب میں طلباء و طالبات نے تقاریر اور نغمے پیش کئے جس سے شرکاء لطف اندوز ہوئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکرام خان نے کہا کہ ہر قوم تعلیم کے بدولت کامیابی حاصل کرتے ہیں ، جہاں تعلیم عام ہوں وہاں پر امن قائم ہوتا ہے ، انہوں نے کہا طلباء و طالبات ہمارے ملک کا سرمایا ہے اور ان سے توقع رکھتے ہیں کہ اچھی تعلیم حاصل کرکے قوم وملک کا خدمت کریں ، اس موقع پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے پرنسپل خان نواب نے مہمان خصوصی کو اپنے ادارے میں درپیش مسائل سے اگاہ کیا ، جس پر تحصیل ناظم اکرام خان نے یقین دہانی کرائی اور کہا میں اس ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاؤں کرونگا ، اس موقع پر خالد محمود نے بھی خطاب کیا ۔
1,360 total views, no views today



