بونیر(ابو ریحان سے)ڈسٹرکٹ نائب ناظم اور بونیر گل دہ نمیر تین روزہ فیسٹیول کے منتظم یوسف علی خان نے کہاہے کہ قامی میلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ہے جوکہ امن محبت اور خوشیوں ،بھائی چارے سے بھر پور طور پر مبنی تھا ،میلہ میں صوبہ بھر سے ہزاروں لوگوں کی شرکت بونیر اور چغرزئی کے عوام کیلئے باعث فخر ہے ،ضلعی حکومت بار بار عوام کو اس قسم کے خوشیوں سے بھرے محافل مہیاکریں گے ،شہیدے سر میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے پارک بنانے کیلئے کوششیں کریں گے ،بونیر قامی میلہ تمام ملک اور صوبہ کے عوام کیلئے ایک پیغام تھا کہ بونیر کے عوام امن پسند ،مہمان نواز،خوبصورت ہیں ،چغرزئی کے عوام کی بے حد مہمان نوازی ہمیشہ یادرکھی جائیگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلہ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی ،ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹر عبید اللہ نے یوسف علی خان کو میلہ کے کامیابی میں اہم کردار پر ان کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کیا ،یوسف علی خان نے کہاکہ اس قسم کے فیسٹیول کے انعقاد سے علاقہ میں مثبت سرگرمیاں عرج پر ہوتی ہے نوجوان نسل کیلئے بے حد ضروری ہوتی ہے جس میں لوگوں کو ایک مقام پر اکٹھا کرنے ،روابط قائم رکھنے ،دوستی بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوتی ہے ،یاد رہے کہ بونیر گل دہ نمیر تین روزہ عظیم الشان میلہ میں اولسی میوزک ،مقامی ثقافتی کھیل ،مخہ ،سخے ،والی بال ،حجرہ ،رسم و رواج کا خصوصی انتظام کیاگیا تھا جس میں نامور کامیڈی ،مزاحیہ اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن کے مظاہرے کئے ۔آخر میں یوسف علی خان اور دیگر نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں ،میلہ کے منتظمین ،فنکاروں اور دیگر پر انعامات ،شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کئے ۔
1,664 total views, 2 views today
Comments