سوات(میاں سید علی سے)سوات کے تحصیل چارباغ میں رات کے وقت چور گروہ سرگرم ہوگیا، بنک اور یوٹیلٹی سٹورز کے تالے توڑدیئے گئے ، پولیس نے دو وارداتوں میں مطلوب ملزمان کیخلاف ایف ائی ار درج کرلیا، پولیس سٹیشن چارباغ کے مطابق چارباغ بازار مین واقع یوٹیلٹی سٹور اور حبیب بنک کے تالے رات کے وقت نامعلوم افراد نے توڑ دیئے بنک کا لاکر مضبوط ہونے کی وجہ سے اس کو نہ توڑا جا سکا جبکہ یوٹیلٹی سٹورز سے چور 120000 روپے لے گئے ، سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کی وجہ سے چوروں کے چہرے پہچان نہیں سکے، دوسری طرف پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
1,408 total views, no views today
Comments



