کراچی(این این ائی) شہر میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ مرکزی ملزم کی گرفتار کے باوجود فیڈرل بی ایریا میں چاقو سے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ مرکزی ملزم وسیم کی گرفتار کے باوجود خواتین پر چاقو سے حملے کا سلسلہ جاری ہے جس کا ایک اور واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 9 کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے 15 سالہ لڑکی ارج پر بلاک 9 میں تیز دھار آلے کے وار سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہونے والی لڑکی ارج فیڈرل بی ایریا بلاک 7 کی رہائشی ہے جب کہ واقعے کے بعد زخمی لڑکی کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
1,640 total views, 2 views today