مینگورہ ، سوات یوتھ فرنٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بدر زمان نے کہا ہے کہ حکومت تمباکو مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ کریں اور اضافی رقم سے تمباکو متاثرین کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائے ، قومی اور صوبائی اسمبلی کی اراکین تمباکو میں کمی کے لیے قانون سازی کریں ، تمباکو کے استعمال سے ہونے والی نقصانات کے حوالے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات یوتھ فرنٹ کے زیر اہتمام ورلڈ نو ٹو بیکو ڈے کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ماہر تعلیم پروفیسر فضل سبحان افغانی ، سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر خالد محمود اور حارث بدر نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے تمباکو کے استعمال میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا دوسروں کے پٹے ہوئے سیگریٹ کے دھوئیں سے بچاؤ کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں اور کسی بھی مقام پر ماحول میں سیگریٹ نوشی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق سوات میں روزانہ ایک کروڑ روپے کی نسوار خریدی جاتی ہے اس لیے نسوار کے ایک پیکٹ پر 100 روپے میونسپل ٹیکس لاگو کیا جائے۔
549 total views, no views today


