مینگورہ، سوات مختلف واقعات میں سات افراد زخمی،شین کے علاقہ میں دریا سے نامعلوم شخص کی لاش برامد،جبکہ شین ہی کے علاقہ میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھالی،گزشتہ روز کانجو کے مقام پر قمبر کا رہائشی شاہ زرین سوزکی کے چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا۔مینگورہ جنازگاہ روڈقاضی بابا میں لوڈٹرک نمبرGAA5898ریورس گیئر لگائے ہوئے رکشہ موٹر سائیکل اور ڈائنا گاڑی پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے جسے تشویشناک حالت میں سیدو ہسپتال پہنچادیا گیا
ٹرک ڈرائیور موقع سے فراار ہونے میں کامیاب ہوگیا تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شین میں شادی شدہ مسماۃ(ن)نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر زہریلی دوا کھالی جسی تشویشناک حالت میں خوازہ خیلہ پہنچادی گئی شین ہی میں دریا سے نامعلوم شخص کی لاش برامد ہوئی جسی شناخت کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال میں رکھ دیا گیا ہے،پولیس نے مقدمات درج کرکے تفشیش شروع کردی۔سوات کے مرکزی شہر مینگورہ جنازگاہ روڈ پر او ر لوڈ ٹرک نمبر 5898 G A A کے بریک فیل ہو نے کے وجہ سے واپس آرہی تھی کہ ڈائینا گاڑی،رکشہ اور موٹر پر چڑھ گئی جسکی وجہ ڈائینا ڈرائیور فرمان علی سکنہ محلہ عامر خان کے پا ؤں ٹوٹ گئے جبکہ رکشہ ڈرائیور محمد اعظم سکنہ اکرم مسجد کے سرد اور پاؤں پر چھوٹیں آئی تھی ،موٹر سائیکل سوار اور 2راہ گیر بھی زخمی ہوگئے ،مینگورہ پولیس نے ڈائینا اور رکشہ ڈرائیور کے بیان درج کر دی جبکہ دیگر نے ٹرک ڈرائیور کو معاف کردیا ،حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،مینگورہ پولیس نے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
525 total views, no views today


