کبل(تحصیل رپورٹر) ہفتہ صفائی مہم کے حوالے کبل میں واک کا اہتمام کیا گیا شرکا ء نے ہا تھوں میں بینرز اُٹھا رکھے تھے جس میں تحصیل کبل کے صفائی مہم میں عوام کے شا نہ بشا نہ جیسے الفاظ درج تھے واک میں سکول بچوں سمیت تا جر برادری اور عوام نے بھی حصہ لیا واک مختلف بازاروں سے گزر کر کبل چوک پر اختتام پذیر ہوا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کبل میں ہفتہ صفائی مہم کے حوالے واک کا انعقاد کیا گیا جس کے قیا دت اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد ، تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، ٹی ایم او نثار خان ، تا جر برادری رہنما ملک سلطان روم اور دیگر نے کی۔مقررین نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے صاف لوگوں کو پسند فرمایا ہے کیونکہ گندگی تمام بیماریوں کی جڑ ہے لہذا اپنے ارد گرد ما حول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشتر کہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ عوام صفائی مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں ۔
3,376 total views, no views today



